مصری وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے اب تک 36 افراد ہلاک اور 600 متاثر ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز مزید 6 افراد کرونا کا شکار ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 73 سالہ اطالوی، جب کہ دیگر افراد میں 57 اور 78 سال کے درمیان کے قاہرہ، دمیاط۔، المنیا اور بور سعید کے چار شہری شامل ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں مقامی اور غیرملکیوں سمیت 40 افراد کرونا کے کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا کے متاثرین کی تعداد 600 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ دنوں کرونا کا شکار ہونے والے 121 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔