چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘اسرائیل کرونا کی آڑ میں القدس میں اپنے مذموم عزائم کو آگےبڑھا رہا ہے’

ہفتہ 28-مارچ-2020

فلسطینی قانون دان خالد زبارق نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کرونا وائرس کی آڑ میں مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی اپنی سازشوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے اندرون فلسطین کے فلسطینی باشندوں اور القدس کے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ سے اپنا تعلق ربط قائم رکھیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے خالد زبارقہ نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ فلسطینی شہری کرونا کی وباء میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا تعلق قائم رکھیں کیونکہ اسرائیل کرونا وائرس کی وباء کی آڑ میں مسجد اقصیٰ اور القدس کے حوالے سے اپنے مذموم عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے۔

خیال رہے کہ خالد زبارقہ اسلامی تحریک کے رہ نما الشیخ راید صلاح کے وکلاء دفاع میں شامل ہیں۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ صہیونی ریاست کرونا وائرس کی آڑ میں القدس کو یہودیانے اور مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے اپنے ایجندے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کاخدشہ موجود ہے کہ عالمی سطح پر دنیا کے کرونا کی وباء میں الجھنے سے عالمی برادری کی القدس اور مسجد اقصیٰ سے توجہ ہٹ جائےگی اور اسرائیلی ریاست اس صورت حال سے فائدہ اٹھانے کی مذموم کوشش کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی