جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں کرونا سے نمٹنےکے لیے وزارت صحت کی 23 ملین ڈالر کی اپیل

ہفتہ 28-مارچ-2020

فلسطینی وزارت صحت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے 23 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے معمول کی روزانہ کی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کی وباء پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت کو23 ملین ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔ عالمی برادری اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے فوری مدد فراہم کرے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر عاید کی گئی معاشی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں ادویات کی شدید قلت ہے۔ اس کے علاوہ بنیادی استعمال کی ادویات کا ذخیرہ کم ہو گیا ہے۔ طبی آلات، لیباریٹرز، بلڈ بنک اور دیگر بنیاد طبی تنصیبات اور آلات نہیں جس کے نتیجے میں غزہ میں کرونا کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کی مشکلات میں اور بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی