اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3035 ہوگئی ہے جب کہ مزید دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 49 کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ 66 یہودی آباد کار صحت یاب ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا 45 فوجی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ جب کہ 4 ہزار 156 افراد قرنطینہ منتقل کیے گئے ہیں۔
قابض حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام مقبوضہ شہروں میں لاک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے۔ حکومت کی طرف سے اسرائیلیوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ لاک ڈائون کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کی شام لاک ڈائون کا نفاذ کرتے ہوئے شہریوں کی نقل و حرکت اور تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عاید کر دی۔