پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کا فلسطینی مظاہرین پر تشدد، فلسطینی صحافی گرفتار

ہفتہ 28-مارچ-2020

قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شام غرب اردن کےوسطی شہر رام اللہ اور شمالی گورنری طولکرم میں فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقعے پراسرائیلی فوج نے کوریج کرنے والے ایک صحافی کو حراست میں لے لیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمال مغربی المزرعہ گائوں میں عین حراشہ کے مقام اسرائیلی فوج نے ایک صحافی احمد ابو قرع کو حراست میں لے لیا۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں شویکہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان گذشتہ چار روز سے مسلسل جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ فلسطینی شہری اسرائیلی حکام کی طرف سے بند کی گئی دیوار کو کھولنےکا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے آنسوگیس اور براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی