کرونا وائرس نے امریکا میں قیامت برپا کرنا شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل جمعرات کے روزامریکا کی متعدد ریاستوں میں کرونا کے متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا۔ کرونا کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے امریکا چین اور دوسرے ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں کروناوبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 85،505 تک جا پہنچی ہے۔ یوں امریکا متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے چین سے بھی آگے نکل گیا ہے۔ چین میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہزار 782 ہوگئی ہے۔
امریکہ میں الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا کہ جمعرات کے روز صرف تین گھنٹوں کے دوران اس وبا کے چار ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں ان کے ملک میں متاثرہ ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔