اسرائیلی وزارت خزانہ نے کرونا بحران کے نتیجے میں ہونے والے معاشی نقصانات کا قبل از وقت جائزہ لیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے اسرائیل کو ایک کھرب 40 ارب شیکل کا نقصان ہوسکتا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 39 ارب ڈالر کے برابر ہے۔
اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی ریاست کرونا کی وجہ سے ایک بڑے معاشی نقصان کا سامنا کرسکتی ہے۔ اسرائیل کے مرکزی بنک کے گورنر امیر یارون نے بدھ کے روز ٹیلیفون پرصحافیوں کو بتایا کہ صحت کے بغیر معیشت نہیں اور معیشت کے بغیر صحت کا شعبہ کامیاب نہیں ہوسکتا’۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو کرونا بحران کی وجہ سے غیرمعمولی معاشی خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔