پنج شنبه 01/می/2025

کرونا وائرس کی غزہ آمد خطرے کی گھنٹی ہے: اقوام متحدہ

جمعرات 26-مارچ-2020

اقوام متحدہ کے فلسطینی اراضی کے لیے رابطہ کار میک گولڈ ریک نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کا فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ میں داخل ہونا خطرے کی گھنٹی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقے میں آبادی کے غیرمعمولی غلبے اور اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے باعث کرونا وائرس غیرمعمولی نقصانات کا موجب بن سکتا ہے۔

یو این عہدیدار نے کہا کہ اقوام متحدہ کو غزہ کے علاقے میں کرونا وائرس کی آمد پر تشویش ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ غزہ کی پٹی میں طبی اور امدادی آپریشن میں تعاون کریں۔ انہوں نے اسرائیلی ریاس  اور فلسطینی اتھارٹی سے اسرائیل پرعاید کی جانے والی تمام پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی سرحدی علاقے رفح میں کرونا کے دو کیس سامنے آئےہیں۔ دونوں فلسطینی چند ہفتے قبل پاکستان میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کے بعد واپس آئے تھے۔ تاہم انہیں غزہ میں عام لوگوں سے گھلنے ملنے سے قبل ہی قرنطینہ منتقل کردیا گیا تھا۔ غزہ میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 7 مشکوک افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن کی رپورٹس نیگٹیو آئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی