چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصرکے دو فوجی جرنیلوں کی کرونا سے ہلاکت، ھنیہ کی صدر السیسی سے تعزیت

بدھ 25-مارچ-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے برادر عرب ملک مصر کے دو فوجی جرنیلوں کی کرونا وائرس کے نتیجے میں وفات پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور مصری قوم سے تعزیت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ کی طرف سے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے نام ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا گیا ہے جس میں دو میجر جنرل شلتوت اور دائود کی کرونا کے نتیجے میں وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

تعزیتی مکتوب میں کہا گیا ہے کہ حماس اور فلسطینی قوم کو مصر کی مسلح افواج کے دو سینیر کمانڈروں کی کرونا کے نتیجے میں ہونے والی موت پر گہرا صدمہ اور دکھ ہے۔ حماس میجر جنرل حرب خالد شلتوت اور میجر جنرل شفیع عبدالحلیم دائود کی کرونا کی وباء سے وفات پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

خیال رہے کی مصر کے دو حاضر سروس فوجی جرنیل گذشتہ روز کرونا وائرس کے نتیجے میں وفات پا گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی