چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض صہیونی فوج کی فائرنگ سے رام اللہ میں فلسطینی زخمی

بدھ 25-مارچ-2020

قابض صہیونی فوج کی فائرنگ سے مغربی کنارے کے ضلعے رام اللہ میں دیر ابو مشعل گاوں سے تعلق رکھنے والا فلسطینی شہری زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض صہیونی فوج نے فلسطینی شہری پر فائرنگ شروع کر دی جو رام اللہ کے مغرب میں دیر نظام گاؤں کے قریب مبینہ طور پر اسرائیلی آبادکاروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کر رہا تھا۔ 

زخمی شہری کی صحت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

انہی ذرائع نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے بعد میں دیر النظام گاؤں کے مرکزی داخلی دروازے کو بند کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی