اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی حکومت نے فوج کی مدد سے پورے ملک میں کرونا سے نمٹنے کے لیے لاک ڈائون کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے پرعمل درآمد پرغور کیا جا رہا ہے۔
عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سبکدوش ہونے والے وزیراعظم بنجمن کرونا سے نمٹنے کے لیے لاک ڈائون کرنے اور اس اسکیم پرغور کے لیے جلد ہی کابینہ کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل کے داخلی سلامتی کے زیر گیلاد اردان نے ایک بیان میں کہا کہ کرونا سے بچائو اور روک تھام کے لیے بہ تدریج لاک کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہزاروں کی تعداد میں فوجی تعینات کیے جائیں گے۔
گیلاد اردان کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون پرعمل درآمد کے لیے 16 بریگیڈ فوج تعینات کی جائے گی۔