پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی تفتیش کار کے ذریعے فلسطینی قیدی کرونا وائرس میں مبتلا

منگل 24-مارچ-2020

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنےوالی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کے شکار ایک اسرائیلی تفتیش کار کے ذریعے کرونا وائرس چار فلسطینی قیدیوں کو منتقل ہوا ہے تاہم صہیونی فوج نے اس خبر کو خفیہ رکھا ہے۔

تحریک اسیران کا کہنا ہے کہ ‘مجد’ جیل میں گذشتہ جمعرات کو ایک اسرائیلی  تفتیش کار کے ذریعے فلسطینی قیدیوں سے بتاح تکفا حراستی مرکزمیں چار فلسطینی شہریوں سے تفتیش کی۔ اس تفتیش کارسے فلسطینی اسیران کو کرونا وائرس لاحق ہوا۔

مجد جیل میں ایک تفتیش کار نے 4 فلسطینی قیدیوں سے تفتیش کی اور کئی گھنٹے وہ ایک جگہ پرموجود رہے۔ خیال رہے کہ یہ چاروں فلسطینی قیدی جس وارڈ میں  قید ہیں اس میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد 70 ہے۔ اسرائیلی جیل حکام نے اس واقعے کی خبرخفیہ رکھی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے دانستہ طورپر اس خبرکو عام کرنے سے روکا جس کے نتیجے میں مزید فلسطینی قیدیوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی