قابض صہیونی ریاست (اسرائیل) میں کرونا وائرس کے باعث پہلے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوسری طرف کئی نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا کے متاثرین کی تعداد 1238 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی ریاست میں 5268 افراد کو کرونا کے علاج کے لیے قرنطینہ مراکز منتقل کیا گیا ہے جب کہ 625 افراد کو گھروں میں بند کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پراسرائیل میں اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 870 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ کرونا کے متاثرہ 97 مریضوں کا ہوٹلوں میں قائم قرنطینہ مراکز میں علاج جاری ہے۔ ایک شخص ہلاک ہوا ہے جب کہ 37 افراد صحت یاب ہوگئےہیں۔ گذشتہ روز کرونا کے متاثرین کے 126 نئے کیسز سامنے آئے۔ 18 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 30 کی درمیانی حالت بتائی جاتی ہے۔
اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنی اقتصادی، سماجی اور دیگر سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔