صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین صوبے کے جنوب میں سیلیہ الظھر قصبے کے قریب سڑک پر گاڑٰی پر سوار فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی آبادکاروں نے سیلیہ الظھر قصبے کے قریب سڑک پر گاڑی پر پتھراو کیا جسمیں السیلاوی خاندان کے لوگ سوار تھے جس سے گاڑی کے شیشوں اور باڈی کو نقصان پہنچا۔
صہیونی آبادکار گاڑٰی پر سوار ہو کر وہاں سے فرار ہو گئے لیکن بعد میں گاڑی مالک کو واپس کر دی۔