کرونا کی مُہلک وباء پوری دُنیا میں تیزی کےساتھ پھیل رہی ہے۔ گذشتہ روز دنیا بھر میں کرونا کی ہلاکتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز کرونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار تک جا پہنچ گئی ہے۔ جب کہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ ہوگئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز تک کرونا کے باعث 12 ہزار 955 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ تین لاکھ افراد اس بیماری سے متاثر ہونے کے بعد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق اٹلی میں گذشتہ روز 793 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسپین میں 285، ایران 123، فرانس، 112، امریکا 32 اور تین لاکھ تین ہزار 65 افراد کرونا کا شکار ہوچکےہیں۔
کرونا کے باعث پوری دنیا میں لاک ڈائون کردیا گیا ہے جب کہ نصف ارب آبادی اس وقت تک اس بیماری سے براہ راست متاثر ہوچکے ہیں۔
جرمن کمپنی فرانز ورنر ھاس کا کہنا ہے کہ آئندہ موسم خزاں میں دسیوں ہزار لوگوں کو انسداد کرونا کی ویکسین دی جاسکے گی۔