فلسطینی اتھارٹی کی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ کی ایک لڑکی کے کرونا کا شکار ہوئی ہے جس کے بعد کرونا کے متاثرین کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔ سے17 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جب کہ سلفیت میں متعدد نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
فلسطینی حکومت کےترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ رام اللہ میں برطانیہ سے واپس آنے والی ایک لڑکی کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری طورپر بازاروں میں آمد ورفت سے گریز کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سلفیت میں کرونا وائرس کے متعدد نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ تازہ کیسز پاکستان سے واپس آنے والے ایک شخص کی وجہ سے پھیلے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی اسیران کو مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے قیدیوں کے معاملے میں لاپرواہی برتنے کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعاید کی۔