جمعه 09/می/2025

مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے دو فلسطینی گرفتار

پیر 23-مارچ-2020

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے باب حطہ سے دو فلسطینی نمازیوں کو حراست میں لے لیا۔

دونوں فلسطینیوں کو نماز عشاء کی ادائیگی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں پر بلا جواز پابندیاں عاید کی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی پرپانچ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا مقرر کی تھی۔ صہیونی حکام نے بیت المقدس میں محکمہ اوقاف کے چیئرمین الشیخ عبدالعظیم سلھب کو بھی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کے الزام میں پانچ ہزار شیکل جرمانے کا نوٹس بھیجا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی