چهارشنبه 30/آوریل/2025

ٹرمپ نے لبنان میں قید اسرائیلی جاسوس رہا کرلیا

ہفتہ 21-مارچ-2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں قید ایک امریکی عامر الفاخوری کو گذشتہ جمعرات کو رہا کر لیا۔

خیال رہے کہ الفاخوری کینسر کے مرض کا شکار ہیں اور وہ طویل عرصے سے لبنان میں قید رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عامر الفاخوری کی رہائی میں تعاون کرنے پر بیروت حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ادھر ڈیموکریٹک سینٹر گین شاہین نے ایک بیان میں کہا کہ لبنانی نژاد امریکی عامر الفاخوری سمتبر 2019ء سے لبنان میں گرفتار کیے گئے۔ الفاخوری کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ اسرائیل سے امریکا جا رہا تھا۔ اس کی رہائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب یہ خبرسامنے آئی کی الفاخوری کینسر کا شکار ہے اور بیماری آخری درجے میں داخل ہوچکی ہے۔

لبنانی مزاحمتی تنظیم ‘حزب اللہ’ نے الفاخوری کی رہائی کو انصاف کا قتل قرار دیتے ہوئے جاسوس کی رہائی پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی