قابض اسرائیلی حکام نے شہید فلسطینی مزاحمت کار اشرف نعالوہ کی ماں وفاء مھداوی کی رہائی موخر کردی ہے۔ وفاء مھداوی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں شویکہ کے مقام سے ہے اورانہیں اسرائیلی فوج نے 2019ء کو حراست میں لے لیا تھا۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے شہید فلسطینی اشرف نعالوہ کی والدہ وفاء المہداوی کو جیل سے رہا کرنے سے انکار کردیا۔ نہیں کل جمعہ کو رہا کیا جانا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی عوفر فوجی عدالت نے وفاء المہداوی کو 19 مارچ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیلی حکام کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اسیرہ المہداوی کو 40 ہزار شیکل ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔ 56 سالہ مہداوی ڈیڑھ سال سے صہیونی زندانوں میں قید ہیں۔ ان پرالزام تھا کہ وہ اپنے بیٹے اشرف نعالوہ کی مدد کرنے میں ملوث رہی ہیں۔