جمعه 02/می/2025

کرونا کی وجہ سے اسرائیل میں ہنگامی حالت نافذ

ہفتہ 21-مارچ-2020

قابض صہیونی ریاست نے ‘کرونا’ وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی کابینہ نے ملک بھرمیں کرونا وائرس کی وجہ سے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی کابینہ کےاجلاس میں اندرون ملک اسرائیلیوں کی نقل وحرکت محدود کرنے اور ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تجارتی سرگرمیوں کو بھی محدود کردیا گیا ہے اور ہرقسم کی تفریحی اور سیاحتی سرگرمیاں بھی بند کردی ہیں۔ فی الحال یہ پابندیاں سات روز کے لیے ہیں مگر ان میں  توسیع کی جاسکتی ہے۔

اس دوران غذائی مواد، بنیادی ضرورت کی اشیاء اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

مختصر لنک:

کاپی