اردن کی حکومت نے جمعہ کے روز کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈائون اور کرفیو نافذ کردیا ہے۔
اردنی وزیر مملکت امجد العضایلہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کرونا کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں شہریوں کو نقل وحرکت سے روک دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق آج ہفتے کو علی الصبح سات بجے ملک بھرمیں لاک ڈائون اور کرفیو لگا دیا گیا ہے۔
تاہم وزیر اعظم اور وزیر دفاع سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدار بدستور اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اردن میں اب تک 70 افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ گذشتہ روز کرونا وائرس کے نتیجے میں دو لاکھ 52 ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار سے زاید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں چین، اٹلی، ایران، اسپین، جنوبی کوریا، جرمنی، فرانس اور امریکا شامل ہیں۔