پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیلی حراستی مرکز میں مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر سے تفتیش

جمعہ 20-مارچ-2020

قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹرالشیخ عمرالکسوانی کو حراست میں لینے کے بعد ان سے مسجد اقصیٰ میں بہ جماعت نماز کی ادائی پر پوچھ تاچھ کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ملٹری پولیس نے جمعرات کے روز الشیخ عمر الکسوانی کو بیت المقدس میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا اور انہیں حراست میں لینے کے بعد القشلہ حراستی مرکزمنتقل کیا گیا۔ وہاں انہیں کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا اور ان سے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پابندی کے باوجود با جماعت نماز ادا کرنے پر پوچھ گچھ کی گئی۔

الشیخ عمر الکسوانی کا کہنا تھا کہ ان سے مسجد اقصیٰ میں اذان دینے اور نمازوں کے قیام کے بارے میں سوالات کیے گئے اور کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی پرپابندی عاید کی جائے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں الثوری کالونی میں ایک کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے العیساویہ کے مقام پر کارروائی کے دوران 14 سالہ مجد محمود کو حراست میں لے لیا۔


مختصر لنک:

کاپی