پنج شنبه 01/می/2025

اقوام متحدہ: فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کے ہائی کمشنر کو تبدیل کردیا گیا

جمعہ 20-مارچ-2020

کل بدھ کے روز اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا’ کے سربراہ بییر کرینپول کے استعفے کے بعد سوئٹرزلینڈ کے فلپ لازا رینی کو نیا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کےترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سوئٹرز لینڈ سے تعلق رکھنے والے فلپ لازا رینی کو فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا’ کا نیا ہائی کمشنر مقرر کیا ہے۔

خیال رہے کہ مستعفی ہونے والے ہائی کمشنر کرینپول پر بدعنوانی اور نا مناسب برتائو کا الزام عاید کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے عہدہ چھوڑںے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی