قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں گھس کر نماز فجر ادا کرنے والے فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
مرکزاطلاعات فلسطین اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز فجرکی ادائی کے لیے آنےوالے فلسطینی نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مسجد کی منظم انداز میں بے حرمتی کی گئی۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں رامز اللحام، یزن یووسف البلعاوی اور سایق اسیر مصطفیٰ الحسنات کو حراست میں لے لیا۔
ادھر شمالی غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائی میں خلیل مجد ابو سمرہ کو اس کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ مغربی جنین کے علاقے عرابہ میں تلاشی کے دوران ایھم عبداللہ ابو صلاح کو حراست میں لیا گیا۔
ادھر بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران العیسویہ اور الثوری کالونی سے چار فلسطینی لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لیا اور انہیں نا معلوم مقام پر منتق کردیا گیا۔