پنج شنبه 01/می/2025

ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 1135 ہوگئیں

جمعرات 19-مارچ-2020

ایران میں کل بدھ کے روز مزید 147 افراد کرونا وائرس کے نتیجےمیں انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1135 تک پہنچ گئی ہے۔

ایرانی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 147 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جان پور نے سرکاری ٹی وی چینل پربتایا کہ ایران میں مزید ایک سو سینتالیس افراد کرونا کی  بھینٹ چڑھ گئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر1135 افراد کرونا کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔

ایران میں کرونا نتیجے میں اب تک 17 ہزار 361 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ ایران میں 19 فروری کو ملک میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آیا جس کے بعد یہ وائرس ملک کے بیشتر علاقوں میں پھیل چکا ہے۔

گذشتہ روز کے اعدادو شمار کے مطابق کرونا  کے متاثرین کی تعداد دو لاکھ دو ہزار تک جا پہنچی ہے اور یہ وائرس اس وقت 167 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اس وقت آٹھ ہزار سے زاید افراد لقمہ اجل بن چکےہیں۔ سب سےزیادہ ہلاکتیں چین، اٹلی، ایران، اسپین، جنوبی کوریا، جرمنی، فرانس اور امریکا میں ہوئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی