جمعه 15/نوامبر/2024

امریکی ارکان کانگرس کا فلسطینی مکانات کی مسماری روکنے کا مطالبہ

بدھ 18-مارچ-2020

امریکی کانگرس کے 63 ارکان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے کہ جس میں فلسطینیوں کےگھروں کی مسماری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی کانگرس 63 ارکان کے ایک مشترکہ مکتوب میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس، مغربی کنارے اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کے گھروں کی مکانات کی مسماری روکنے کےلیے اسرائیل پر دبائو ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کیوادی حمص اور صور باھر میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی