جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاست کی جانب سے کرونا کی آڑ میں فلسطینیوں پر نئی قدغنیں

بدھ 18-مارچ-2020

قابض اسرائیلی حکام نے کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کی آڑ میں فلسطینی اراضی میں فلسطینیوں پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فلسطینی لیبر اور کاروباری شخصیات کو دوسرے شہروں میں سفر سے روک دیا ہے۔ سوائے صحت، زراعت، نرسنگ اور تعمیراتی شعبوں میں کام کرنے والے فلسطینیوں کے باقی سب کو سفرکی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

اندرون فلسطین میں فلسطینی مزدوروں کو ایک یا و ماہ تک قیام کی اجازت دی ہے۔ فلسطینی علاقوں اور نام نہاد صہیونی ریاست کےدرمیان تمام سرحدوں ، گذرگاہوں اور سامان کی آمدو رفت بند کردی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی