فلسطینی وزات صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غرب اردن میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی اور جنوبی شہروں میں 2500 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تاہم وہ سب منفی آئے ہیں۔
گذشتہ روز اریحا میں شخص کے کرونا وائرس کے شکارہونے کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 41 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں 6500 افراد کو گھروں میں بند کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کرونا وائرس اس وقت 162 ملکوں تک پھیل چکا ہے اور اب تک کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد لاکھ 83 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔