فلسطینی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا سے بچائو کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اب تک غزہ میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم وزارت داخلہ اور وزارت صحت نے اس حوالے سےٹھوس اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ کی تمام گذرگاہوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکام کی طرف سے کرونا کا مقابلہ کرنے کی خاطر پوری تیاری کی گئی ہے۔
مالیاتی کیسز میں قید ملزمان کو ایک ہفتے کے لیے گھروں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی گھروں میں قیام کی مدت میں توسیع کی جائے گی۔ اسی طرح معمولی نوعیت کے کیسز میں گرفتار افراد کو بھی گھروں میں منتقل کیا گیا ہے۔
ایسے تمام قیدی جو اپنی قید کا ایک تہائی حصہ مکمل کرچکے ہیں کو رہا کیا جا رہا ہے۔
اسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسپتالوں میں ممکنہ ایمرجنسی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔