پنج شنبه 01/می/2025

غزہ میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم کرنے کی تیاری

بدھ 18-مارچ-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس سے بچائو کی پیشگی حفاظتی تدابیر کے تحت شمالی اور جنوبی غزہ میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر مہند عمر نے بتایا کہ رفح کے علاقے میں 20 ہزار مربع میٹر کی جگہ پر ایک قرنطینہ سینٹر قائم کرنے پرکام شروع کیا گیا۔

مہند معمر کا کہنا تھا کہ غزہ میں حکومتی کمیٹی اور بلدیہ، ساحلی واٹر کمیٹی، بجلی سپلائی کمیٹی اور دیگر اداروں کے اشترک سے ایک مرکزقائم کیا جا رہا ہے جس میں بیرون ملک سے آنے والے افراد کو 14 دن کے لیے رکھا جائے گا۔

ادھر شمالی غزہ میں پانچ سو کمروں پر مشتمل ٹوائلٹ کی سہولت سے آراستہ ایک قرنطینہ سینٹر قائم کیا جا رہا ہے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ دس دن میں مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی