چین سےپھیلنےوالے کرونا وائرس کا دائرہ قریبا دنیا کے بیشتر حصے پرپھیل گیا ہے اور اب تک 163 ممالک اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ تقریبا 8 ہزار افراد کرونا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جب کہ مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
گذشتہ روز کرنا سے مجموعی طورپر پوری دنیا میں 745 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد اب تک کرنا سے مرنے والے لوگوں کی تعداد 7 ہزار 892 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز 12 ہزار 141 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 583 ہوگئی ہے جب اب تک 81 ہزار 85افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
گذشتہ روز اٹلی میں 345 افراد فوت ہوئے جب کہ 3526 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی۔اٹلی میں اب تک 2503 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔،31 ہزار 506 افراد میں اس بیماری کی تشخیص کی گئی ہے جب کہ 2 ہزار 941 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
گذشتہ روز چین میں 13 افراد کرونا سے فوت ہوئے اور 21 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ایران میں 135 نئی اموات اور 1178 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایران میں اب تک 988 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں کل کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 169 بتائی جاتی ہے جن میں سے پانچ ہزار 389 افراد صحت یاب ہوئےہیں۔