قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں صور باھرکے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران القدس کےڈائریکٹر جنرل اوقاف الشیخ ناجح بکیرات کو حراست میں لے لیا۔
حراست میں لینے کے بعد انہیں ایک پولیس کے حراستی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔
ایک مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے الشیخ ناجح بکیرات کو پولیس سینٹر لے جانے کے بعد ان سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔
فلسطینی شخصیات نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی حکام موجودہ کرونا وائرس کی فضاء میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے بول رہے ہیں اور یہودی آباد کاروں کے لیے بھی دھاووں کی راہ ہموار کررہے ہیں۔
قبل ازیں الشیخ ناجح بکیرات نے بھی فلسطینی شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کرونا کی وجہ سے قبلہ اول کو خالی نہ چھوڑیں۔ مسجد کے اندرونی ہالوں میں نماز کی ادائی کے بجائے مسجد کے صحن میں نمازیں ادا کی جائیں۔