جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس نے کرونا کی آڑمیں مسجد اقصیٰ کے بیشتر دروازے بند کردیے

منگل 17-مارچ-2020

قابض صہیونی فوج نے کرونا کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کے بیشتر دروازے سیل کردیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روزاسرائیلی  فوج اورپولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کا گھیرائو کیا اور مسجد کے بیشتر دروازے بند کردیے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کی آڑ میں کیا گیا۔ قابض فوج نے صرف حطہ، السلسلہ اور المجلس دروازوں کو کھلا رکھا گیا۔

اسرائیلی حکام نے مراکشی دروازے کو یہودی آباد کاروں اور سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔

عبرانی اخبار’ یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے دروازوں کی بندش کا فیصلہ کرونا وائرس کے پیش نظر کیاگیا۔

مختصر لنک:

کاپی