جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کا زیرتعمیر مکان مسمار کر دیا

منگل 17-مارچ-2020

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے کفر قاسم میں اسرائیلی فوج نے ایک مقامی فلسطینی شہری کا زیر تعمیر مکان یہ کہہ کرمسمار کردیا کہ یہ مکان مقامی اسرائیلی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وسطی فلسطین کے شہر مثلث کے جنوب میں واقع کفر قاسم میں اسرائیلی فوج نے مقامی سول انتظامیہ کے ہمراہ بسام طبلیہ نامی شہری کا تین منزلہ مکان غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا۔

مکان مسماری کے واقعے کے خلاف مقامی فلسطینی عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہریوں کے مکانات اور دیگر املاک کی مسماری اسرائیلی ریاست کی پالیسی بن چکی ہے۔ آئے روز غرب اردن، بیت المقدس اور شمالی فلسطین کے علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی