قابض صہیونی ریاست میں کرونا وائرس کے مزید متعدد افراد میں کرونا تشخیص کی گئی ہے جس کے بعد مجموعی طورپراسرائیل میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 300 تک پہنچ گئی اسرائیل میں کرونا وائرس کے متاثرین میں طبی عملے کے21 ارکان بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنی اقتصادی، سماجی اور دیگر سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔
بیان میں کہا گیا ہے پوری دنیا میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے آغاز کے بعد صرف ڈیڑھ ماہ میں 3 سو اسرائیلی اس وباء کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔
اسرائیل میں طبی عملے کے2500 اہلکاروں کو کرونا کے شبے میں معائنے کے عمل سے گذارا جا رہا ہے۔