شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل نے باقاعدہ طور پر سوڈان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا

منگل 17-مارچ-2020

اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ  صہیونی ریاست کی فضائی کمپنیوں‌ نے سوڈان کی فضائی حدود  کا باقاعدہ استعمال شروع کردیا ہے۔  اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ سوڈان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی پوری آزادی حاصل ہے اور کسی قسم کی روک تھام نہیں‌ہے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کے مطابق اسرائیل کی فضائی کمپنیوں نے سوڈان کی فضائی حدود استعمال کرنا شروع کردی ہے۔ انہوں‌نے سوڈان کی خود مختار کونسل کا فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ سوڈان نے صہیونی ریاست کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

یہ پیش رفت حال ہی میں سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان کی یوگنڈا میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ ملاقات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی