مغربی کنارے کے شمال میں قلقیلیہ ضلعے میں قابض صہیونی فوج کی فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کے دوران ایک فلسطینی لڑکا زخمی ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ قلقیلیہ شہر کے جنوب میں قابض صہیونی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں جس کے دوران فلسطینی لڑکے کو درمیانے درجے کے ذخم آئے ۔
صہیونی فوج نے فلسطینیوں پر ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے دوران فلسطینی لڑکا ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔