شنبه 16/نوامبر/2024

کرونا وائرس کے معاملے میں فلسطینی اتھارٹی غفلت کی مرتکب قرار

پیر 16-مارچ-2020

فلسطین کے ایک سرکردہ عیسائی رہ نما اور پادری بشپ بنورہ نے فلسطینی اتھارٹی پر بیت لحم میں کرونا وائرس کے متاثرین کے معاملے میں مجرمانہ لاپرواہی برتنے کا الزام عاید کیا ہے۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سینیر عیسائی پادری نے ایک بیان میں کہا کہ بیت لحم میں انجل ہوٹل میں جن فلسطینیوں کو کرونا کے شبے میں قرنطینہ کیا گیا ہے ان کی دیکھ بحال کے خاطرہ خواہ انتظامات نہیں ہو رہے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ انجل ہوٹل میں 14 دن کے لیے قرنطینہ کیے گئے فلسطینیوں کو ادویات، مناسب خوراک اور دیکھ بحال کی ضرورت ہے، مگر فلسطینی انتظامیہ اس حوالے سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ کسی انسان کا اپنے گھر مرنا فلسطینی وزارت صحت کی نگرانی میں مرنے سے بہتر ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے قرنطینہ کیے گئے شہریوں کے ساتھ بدسلوکی قابل مذمت ہے۔
 
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے بیت لحم میں 38 فلسطینیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی