غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں متعدد افراد کوکرونا کے شبے میں گھروں کے اندر رہنے کوکہا گیا تھا مگر ان لوگوں کی طرف سے اس کی خلاف ورزی کی جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گھروں میں بند رہنے کی ہدایت کی خلاف ورزی کرنےوالے افراد کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے سیکرٹری توفیق ابو نعیم نے مختلف فلسطینی تنظیموں کی قیادت سے ملاقات کے دوران غزہ میں کرونا کے پھیلائو کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔