فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں شدید سردی، بارش، سرد اور تیز ہوائوں کے باعث دو روز میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز شدید بارش اور تیز ہوا کے باعث غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں چھت گرنے سے ایک 15 سالہ لڑکا محمود بریخ جاں بحق ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اس واقعے سے 24 گھنٹے قبل وسطی غزہ میں تیز ہوائوں اور بارش کے نتیجے میں ایک بچہ جاںبحق ہوگیا تھا۔ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ روز 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیںچلتی رہیں۔ بعض مقامات پر ہوا کی رفتار 90 کلو میٹر فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے۔