شنبه 03/می/2025

غزہ کی سرحد پر رواں سال کے دوران 14 فلسطینی گرفتار

اتوار 15-مارچ-2020

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں کاکہنا ہے کہ رواں سال کے دوران غزہ کی مشرقی اور شمالی سرحد سے اسرائیلی فوج نے 14 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

فلسطینی امور اسیران کے مندوب عبدالناصر فروانہ نے گذشتہ روزایک بیان میں کہا کہ رواں سال کے دوران اب تک غزہ اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کے درمیان اسرائیلی فوج نے 14 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

گذشتہ روز بھی اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد سے دو فلسطینیوں کی گرفتاری کا دعویٰ‌کیا اور ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ بموں اور دستی ہتھیاروں سے لیس تھے۔

انہوں نے بتایا کہ صہیونی فوج غزہ کی سرحد سے پکڑے گئے فلسطینیوں کو گرفتار کرکے انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

انسانی حقوق کے کارکن نے بتایا کہ گذشتہ برس اسرائیلی فوج نے غزہ کی مشرقی اور شمالی سرحد سے 84 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ 

مختصر لنک:

کاپی