صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے نابلس کے جنوب میں حوارہ قصبے میں دراندازی کی اور فلسطینیوں کی ملکیتی کم ازکم 20 گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔
مقامی رہنما غسان دغلس کے مطابق اسلحے سے لیس صہیونی آبادکاروں نے کنٹری پارک کے قریبحوارہ کے مغرنی علاقے پر ہلہ بولا اور گاڑیوں پر پتھروں سےحملہ کیا جس سے انکی کھڑکیوں اور باڈی کو نقصان پہنچا۔
جب مقامی رہائشیوں نے اچانک انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو صہیونی آبادکاروں نے ان پر فائرنگ بھی کی۔