جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی ادارہ صحت کی فلسطین میں کرونا کی روک تھام کے اقدامات کی تحسین

ہفتہ 14-مارچ-2020

عالمی ادارہ صحت نے فلسطینی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کے بچائو کے لیے کیے گئے اقدامات کی تحسین کی ہے اور انہیں تسلی بخش قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں عالمی ادارہ صحت کے دفتر کے ڈائریکٹر جیرالڈ رو کنسواب نے کہا ہےکہ فلسطینی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ حکومت اور وزارت صحت ایسے اقدامات کررہی ہے جو بین الاقوامی سطح پر تجویز کردہ سفارشات سے کہیں زیادہ ہیں۔

گذشتہ  روز رام اللہ میں اپنے دفتر میں  فلسطینی خاتون وزیر صحت می الکیلہ کے ساتھ ایک ملاقات میں عالمی ادارہ صحت کے عہدیدار نے کہا کہ  فلسطین میں حکومت کی طرف سے انسداد کرونا کے لیے عالمی معیار سے بہتر کوششیں کی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی