پنج شنبه 01/می/2025

بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل

ہفتہ 14-مارچ-2020

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں بسنے والے فلسطینیوں نے بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے اور الشیخ راید صلاح کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کی مہمات میں حصہ لینے پر زور دیا ہے۔

فلسطینی شہریوں بالخصوص الشیخ راید صلاح کی حمایت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی طرف سے فلسطینی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 25 مارچ بہ روز بدھ کو الشیخ راید صلاح کی حمایت کے لیے گھروں سے نکلیں اور ان کے خلاف ہونے والے اسرائیلی ریاست کے نام نہاد مقدمات کو مسترد کریں۔

خیال رہے اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت کے حکم پر الشیخ راید صلاح کو آئندہ پچیس مارچ کو حراست میں لیا جائے گا اورانہیں الجلمہ جیل میں ڈالے جانے کا خدشہ ہے۔ ان پر اسرائیل کی سلامتی کے خلاف تقاریر کرنے اور صہیونی ریاست کے خلاف بغاوت اور نفرت پراکسانے سمیت کئی دوسرے الزامات ہیں۔

فروری کے اوائل میں اسرائیلی عدالت نے ام الفحم میں گھر پرنظر الشیخ راید صلاح کو 28 ماہ قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔ ان میں سے وہ گیارہ ماہ سزا پہلے کاٹ چکےہیں جب کہ انہیں مزید 17 ماہ قید کی سزا کے تحت حراست میں لیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی