پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل میں کرونا کا شکار افراد کی تعداد 126 ہوگئی

ہفتہ 14-مارچ-2020

قابض صہیونی ریاست میں کرونا وائرس کے مزید 26 متاثرین کی تشخیص کی گئی ہے جس کے بعد مجموعی طورپر اسرائیل میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 126سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری طرف کرونا وائرس دنیا کے110 ممالک تک پہنچ گیا ہے۔

اسرائیلی وزات صحت کےمطابق 5 کرونا مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 119 فی الحال خطرے سے باہر ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق کرونا کے شبے میں 949 ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے 2479 ملازمین کو کرونا کے شبے میں طبے معائنے کے عمل سے گذارا جا رہا ہے۔
کرونا وائرس کے بڑھتے خطرےکے پیش نظر سرکاری ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں اور بیرون ملک سے رہ نمائوں کی آمد ورفت بھی معطل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی