قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسیر کی والدہ سمیت چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں شاہراہ صلاح الدین پر فلسطینیوں کی گھروں میں تلاشی کے دوران اسیر یزن عبید کی ماں اور اس کے ایک بھائی کو حراست میں لے لیا۔
ادھر شاہراہ صلاح الدین پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔
مقامی شہریوں اور عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے تلاشی کے دوران فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لےلیا۔ ان کی شناخت محمد بسام عبید، محمد مبتسم عبید اور محمد بسام علیان کے ناموں سے کی گئی ہے۔