پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، 15 فلسطینی گرفتار

جمعہ 13-مارچ-2020

قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ روز گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران 15 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا۔

کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کےدوران سامر عسیٰ فروخ، براء محمد فروخ، فضل عادل فروخ، محمد فضل عادل فروغ اور زیاد عبدالعزیز جبارین کو حراست میں لے لیا۔

نابلس سے اسرائیلی فوج نے نابلس میں تلاشی کےدوران تین فلسطینیوں وعد غازی المختار، صلاح وائل حموس جب کہ ایک دوسرے فلسطینی زید سیطان صوافطہ کو حراست میں لے لیا۔

رام اللہ میں تلاشی کے دوران الامعری کیمپ سے محمد الشمالی، دیاب محمد براش، جب کہ طوباس سے 22 سالہ قصیٰ مجد عبدالرزاق کو حراست میں لیا گیا۔

ادھر بیت لحم میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے روحی الکلغاصی، مصطفیٰ الھشلمون، عبادہ نجبیب، عبدالرحمان ابومحامیدہ کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی