چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا وائرس کی وجہ سے اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی

جمعہ 13-مارچ-2020

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ صہیونی حکام نے غزہ کی پٹی اور غرب اردن سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کی جیلوں‌میں قید اپنے رشتہ داروں سے ملاقات پرپابندی لگا دی ہے۔

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے یہ پابندی کرونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

ریڈ کراس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتےجیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ ان کے رشتہ داروں کی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے باقاعدہ طورپر مطلع کیے جانے کے بعد 19 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے جانے سے روک دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ کرونا وائرس پھیلنے کے بعد عسقلان جیل میں 19 قیدیوں کے اس وائرس کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں قائم المسکوبیہ حراستی مرکز کو بھی سیل کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی