شنبه 16/نوامبر/2024

غرب اردن میں کرونا کے 31 مریض، غزہ کا علاقہ محفوظ

جمعہ 13-مارچ-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں تا حال کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جب کہ غرب ارن میں اب تک 31 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے پھیلتے خطرات کے پیش نظر فلسطینیوں کو غیرضروری طورپر بیرون ملک سفر کرنے بالخصوص کرونا سے متاثرہ ممالک کے سفر سے گریزکی ہدایت کی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے کہا ہے کہ غرب اردن میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ ایام میں 224 فلسطینیوں کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ یہ تمام افراد کرونا وائرس سے محفوظ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں کرونا متاثرین 11 خواتین اور 20 مرد ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی