قابض صہیونی ریاست میں کرونا وائرس کے مزید 3 متاثرین کی تشخیص کی گئی ہے جس کے بعد مجموعی طورپر اسرائیل میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 100سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری طرف کرونا وائرس دنیا کے110 ممالک تک پہنچ گیا ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ کرونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 101 ہوگئی ہے۔
ان نئے کیسز میں متاثرہ افراد میں پانچ افراد اٹلی، اسپین، بیلجیم اور دو آسٹریا سے تعلق رکھتے ہیں۔